امریکہ میں شدید سردی ، باہر نکلنے پر صرف دس منٹ میں آپ جم جائیں گے

امریکہ میں شدید سردی ، باہر نکلنے پر صرف دس منٹ میں آپ جم جائیں گے
کیپشن: image by facebook

نیویارک: امریکہ میں سردی کی شدید لہر نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ لوگ گھروں میں رہیں ورنہ باہر نکلنے پر صرف دس منٹ میں آپ کی قلفی جم جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ اس وقت سردی کی شدید لہر کا شکار ہے ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کی ہے کہ درجہ حرارت منفی 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا لیکن تیز ہواوں کی وجہ سے اس کی شدت منفی 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہوگی۔

درجہ حرارت نقتہ انجماد سے نیچے گرنے کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی زندگی مفلوج ہو جائے گی، امریکی ریاست آیووا میں حکام نے لوگوں کو گہرا سانس نہ لینے اور کم بات چیت کرنے کی تاکید کی ہے۔