فیس بک صارفین کو فون کا استعمال ٹریک کرنے کے پیسے دیتا ہے

فیس بک صارفین کو فون کا استعمال ٹریک کرنے کے پیسے دیتا ہے
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ٹیک کرنچ

نیویارک : فیس بک کا سمارٹ فونز  صارفین کو ان کے فونز میں ہونے والی ایکٹیویٹی کے بدلے میں پیسے دینا کا انکشاف ہوا ہے جس کا مقصد سوشل میڈیا پر اپنی مقابل کمپنیوں کے بارے جاننا ہے  جو اس کو نئی پالیسی بنانے میں مدد دیں گی۔

ٹیک کرنچ کے مطابق،  فیس بک نے اس  پروجیکٹ کا اوناوہ رکھا تھا جس کو بعد ازاں  تبدیل کر کے فیس بک ریسرچ کا نام دے دیا گیا،اس پروجیکٹ کو صارفین کے سمارٹ فونز  میں ہونے والی  ایکٹیویٹی کو ٹریک کرنے میں استعمال کیا گیا۔ لیکن پریشان کن بات یہ ہے کہ کہیں فیس بک نے یہ ڈیٹا اپنے بزنس پرٹنرز کے ساتھ شئیر تو نہیں کیا ہے۔

ٹیک کرنچ  کی رپورٹ کے مطابق آرٹیکل شائع ہونے کے بعد اس پروگرام کو آئی فون صارفین کے لیے بند کر دیا گیا ہے لیکن یہ اینڈرائڈ صارفین کے لیے ابھی بھی چل رہا ہے۔