عمران خان کا سوات کے پولیو ورکر کو خراج تحسین

عمران خان کا سوات کے پولیو ورکر کو خراج تحسین
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے شدید سردی اور برفباری کے دوران فرائض انجام دینے والے سوات کے پولیو ورکر کو ملاقات کے لیے اپنے دفتر بلا لیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دکھایا گیا کہ سوات کا ایک پولیو ورکر شدید سردی اور برفباری کے دوران بھی اپنے فرائض انجام دے رہا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوات سے تعلق رکھنے والے پولیو ورکر کو ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاوس بلا لیا۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پولیو ورکر انعام اللہ نے بڑی خوشی کا اظہار کیا کہ وزیراعظم نے انہیں سخت محنت پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

انعام اللہ نے بتایا کہ اس سردیوں میں سوات کا درجہ حرارت منفی 13 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے لیکن پولیو مہم جاری تھی جس کے دوران مجھے اپنے مقررہ علاقے میں بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلانا تھے اس لیے فرائض سے غفلت نہیں برتی۔