31 اگست تک اورنج ٹرین کا کام مکمل کر لیا جائے گا ، پنجاب حکومت

31 اگست تک اورنج ٹرین کا کام مکمل کر لیا جائے گا ، پنجاب حکومت
کیپشن: بشکریہ فوٹو فیس بک

لاہور : اورنج ٹرین پر سفر کرنے کا وقت آگیا ،پنجاب حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ امید کی جارہی ہے کہ اور نج ٹرین کا کام اگست تک مکمل کر لیا جائیگا اور شہری ستمبر سے ٹرین کا سفر کر سکیں گے ۔


  

تفصیلات کے مطابق اورنج ٹرین کا سول ورک آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ،حکام کے مطابق 27کلومیٹر طویل پٹری پر فنشنگ کا کام آخری مرحلے میں ہے ،تمام سٹیشنز پر سول ورک کا کام 28 فروری تک مکمل کر لیا جائیگا جس کے بعد ایل ڈی اے تین ماہ کیلئے اورنج ٹرینمنصوبے کو چینی کمپنی کے حوالے کریگا ،تین ماہ تک چینی کمپبنی اس منصوبے پر کام کریگی اور یکم جون کو دوبارہ ایل ڈی اے کے حوالے کر دیا جائیگا ۔

حکام کے مطابق منصوبے کو آپریشنل کرنے کیلئے ابھی کچھ وقت درکار ہے ،پیسوں کی ادائیگیوں نے میٹرو اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر کام کی رفتار کو تیز کر دیا،امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ 31 اگست تک تمام کام مکمل کر لیا جائیگا ،جس کے بعد ستمبر میں شہری اورنج ٹرین پر سفر کر سکیں گے ۔