جنوبی افریقہ نے پانچویں ون ڈے میں پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

جنوبی افریقہ نے پانچویں ون ڈے میں پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی
کیپشن: image by cricinfo

کیپ ٹاون : جنوبی افریقی ٹیم نے فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز دو تین سے اپنے نام کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق پانچ میچوں کی سیریز کے فیصلے کن میچ میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو چالیس رنز بنائے ، اوپننگ بلے باز فخر زمان 70 رنز بنا کر نمایاں رہے ، ان کی اننگز میں دس چوکے شامل تھے ۔

شعیب ملک دوسرے ٹاپ سکورر رہے جنھوں نے 44 گیندوں پر 31 رنز کی اننگ کھیلی ، عماد وسیم نے 31 گیندوں پر 47 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور چار چوکے شامل تھے ۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین ، ربادا اور اور مولڈر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں جنوبی افریقہ نے ہدف چالیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

اوپننگ بلے باز ڈی کوک نے 58 گیندوں پر 83 رنز بنائے ، پلاسز اور ڈوسن نے شاندار نصف سنچریاں سکور کیں ، ہینڈرک نے 33 گیندوں پر 34 سکور کیے ۔

پاکستان کے اوپننگ بلے باز امام الحق کو پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا ۔