گلگت بلتستان کا ضلع دیامر چلاس میں موجود واحد ریجنل پاسپورٹ گزشتہ 15 دنوں سے بند ہے

گلگت بلتستان کا ضلع دیامر چلاس میں موجود واحد ریجنل پاسپورٹ گزشتہ 15 دنوں سے بند ہے

چلاس: گلگت بلتستان کا ضلع دیامر چلاس میں موجود واحد ریجنل پاسپورٹ گزشتہ 15 دنوں سے بند ہے۔

عملہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے پاسپورٹ آفس چلاس کو تالے لگ گئے۔ پاسپورٹ آفس کی بندش سے عوام خوار ہونے لگے۔ AD ریجنل پاسپورٹ آفس چلاس محمد شعیب کا تبادلہ ہونے پر نیا اے۔ڈی نے آفس جوائن ہی نہیں کیا۔

آفس عملہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے چوکیدار نے آفس کو تالے لگا دیا۔ ریجنل پاسپورٹ آفس چلاس میں چوکیدار موجود لیکن سٹاف عملہ غائب ہے۔ سٹاف عملہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے جہاں چوکیدار نے آفس کو تالہ لگایا ہے ہیں۔

عوام بھی پاسپورٹ آفس کا چکر لگاتے ہیں لیکن تالہ دیکھتے ہی مایوس واپس چلے جاتے ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ آفس بند ہونے کی وجہ شدید مشکلات کا سامنا ہے، اعلٰی حکام نوٹس لیں۔