پاکستان میں کورونا سےمزید 46افراد جاں بحق ،تعداد 11ہزار 560 ہو گئی

پاکستان میں کورونا سےمزید 46افراد جاں بحق ،تعداد 11ہزار 560 ہو گئی

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سےمزید 46افراد جاں بحق ،تعداد 11ہزار 560 ہو گئی۔

پاکستان میں کورونا سےمزید 46افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جس کے بعد اموات کی تعداد 11ہزار 560 ہو گئی۔


ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران 43ہزار 381 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 644 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو گئی۔


پاکستان میں اس وقت  متاثرین کی مجموعی تعداد 5لاکھ 41ہزار 31 تک ہے،جبکہ 4لاکھ 96ہزار 745 مریضوں نے کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے ایک ہزار 323 نئے کیسز، 17 اموات کی تصدیق ہوگئی ہے ، ْسندھ میں بدھ سے ویکسین کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔


وزیر اطلاعات ناصر حسین نے کہا ہے کہ بروز اتوار کو ویکسین موصول ہوجائیں گی اور اس کے بعد بدھ سے ویکسین کی خوارک فراہم کی جائیں گیں۔

گیلپ پاکستان کے مطابق موجودہ سروے میں81 فیصد افراد نے اس بات سے انکار کیا کے ان کے جاننے والوں میں کوئی شخص کورونا سے متاثر ہوا ہے جبکہ 19 فیصد افراد نے اپنے حلقہ احباب میں کسی کے وائرس سے متاثر ہونے کے متعلق بتایا ہے ۔ 


 بین الااقوامی سطح پر بھی کورونا اپنا اثر دکھا رہاہے ، اور اسکے خلاف تدارک بھی ہورہے ہیں ،ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارتو نے اپنے فیس بک پیج پر کہا ہے کہ ان کے ملک نے چینی کمپنی 'سائینوفارم' کی کورونا ویکسین کی 50 لاکھ خوراک خریدنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔


رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی نوواویکس کی  ویکسین کے برطانیہ میں ٹرائل کے دوران 90 فیصد تک مؤثر رہی ہے اور یہ نئے وائرس کے خلاف بھی بڑی حد تک مؤثر رہی ہے۔