ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد:موسم بدلنے لگا ہے ،سردی کی شدت میں آہستہ آہستہ کمی شروع ۔

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔کراچی  میں سردی کی لہر برقرار  ،،درجہ حرارت   8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔


کراچی  دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر  آچکا ہے۔  لاہور میں  صبح اور شام کے اوقات میں ہلکی سردہوائیں چلیں گی ،دوپہر کو دھوپ نکلنے سے موسم خوشگوار رہے گا۔ 

آج کم سے کم درجہ حرارت پانچ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ سترہ ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔