مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی کاروائیاں جاری ہیں۔ بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ 
بھارتی فوج کا ضلع پلواما کے  ساتھ ساتھ شوپیاں اور بارامولا کے اضلاع میں بھی  سرچ آپریشن  جاری ہے۔ بھارتی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران  لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس  نے بھارتی  بربریت کی شدید مذمت کی ،اور عالمی برداری سے  مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔  

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات کریں۔

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے 2021 کی پہلی پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدگی سے بات چیت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ثالثی کے لیے ، بطور اقوام متحدہ سربراہ ، خدمات دینے کے لیے ہر وقت دستیاب ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں ہے کیونکہ یہ واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی بھی فوجی تصادم نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لیے بڑی تباہی کا باعث ہو گا۔