ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد میں اہم پیش رفت

ایف اے ٹی ایف ، پاکستانیوں کے لیے خوشی کی خبر آگئی

اسلام آباد: پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد میں اہم پیش رفت کرلی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رپورٹ  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو پیش کردی ۔


حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے 27 میں سے 21 نکات پر مکمل عمل درآمد  کر لیا، دیگر 6 نکات پر اہم پیشرفت کی ہے۔


پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے اس سال اچھی خبر آنے کی امید ہے ۔پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان چند روز قبل   براہ راست  مذاکرات ہوئے۔


واضح رہے کہ پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر حماد اظہر نے کی  تھی ۔