متحدہ عرب امارات کا غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات کا غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات نے شہریت کے قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم  نے کابینہ اجلاس میں شہریت اور اقامہ کے ضوابط میں تبدیلیوں کی منظوری دی۔

شیخ راشد نے  اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ، اب سرمایہ کاروں، غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد اور اپنے شعبے میں خصوصی مہارتوں کے حامل افراد  اور ان کے اہل خانہ کو شہریت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت عرب ممالک شہریت کے حوالے سے انتہائی سخت قوانین کے حامل ممالک ہیں ، تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب ممالک نے اس جانب توجہ مبذول کی ہے ۔ 

یہاں تک کہ سعودی عرب نے بھی شہریت دینے کے حوالے سے اہم ترین اقدامات کرنے شروع کردیے ہیں ۔ کئی اہم شخصیات کو سعودی وزرات داخلہ کی شرائط پوری کرنے پر شہریت دینے کے حوالے سے خبریں بھی آرہی ہیں ۔

انسانی حقوق کی تنظمیوں نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے شہریت دینے کے  فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔