پاکستان نے ساڑھے تین ارب ڈالر سے زائد غیر ملکی قرضے ادا کئے، اسٹیٹ بینک

پاکستان نے ساڑھے تین ارب ڈالر سے زائد غیر ملکی قرضے ادا کئے، اسٹیٹ بینک
کیپشن: پاکستان نے ساڑھے تین ارب ڈالر سے زائد غیر ملکی قرضے ادا کئے، اسٹیٹ بینک
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: رواں سال پاکستان نے پہلی سہ ماہی کے دوران 3.593ارب ڈالرز کے غیر ملکی قرضے ادا کئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق قرضوں کی ادائیگی قومی معیشت پر ایک بڑا بوجھ ہے جن کی ادائیگی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ 

خیال رہے کہ مالی سال کے دوران پاکستان نے ماضی میں حاصل کئے جانے والے 14.578ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کی۔ جولائی تا ستمبر 2020 کے دوران پاکستان نے قرضوں کی اصل زر کی مد میں 2.934ارب ڈالر اور مختلف غیر ملکی قرضوں پر سود کی مد میں 659 ملین ڈالرز کی ادائیگیاں اب تک کی ہیں۔ 

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 11.345ارب ڈالر قرضوں کا اصل زر جبکہ 3.233ارب ڈالر سود کی مد میں ادا کئے گئے۔