وزیراعظم اور جمائمہ کی وٹس ایپ چیٹ کا سکرین شاٹ وائرل

وزیراعظم اور جمائمہ کی وٹس ایپ چیٹ کا سکرین شاٹ وائرل


ؒلاہور: وزیراعظم عمران خان اور ان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی وٹس ایپ چیٹ کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا صارفین کے ہاتھ لگ گیا جو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمائمہ نے وزیراعظم عمران خان کیساتھ 2017 میں ہونیوالی وٹس ایپ چیٹ کااسکرین شاٹ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شئیر کیا جہاں سے ایک ٹوئٹر صارف نے سکرین شاٹ کو ٹوئٹر پر بھی شئیر کر دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔

882134a7723c1a21bea947cbe58d1638

دونوں کے درمیان ہونیوالی وٹس ایپ چیٹ میں جمائما خان نے فیس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے بیٹے قاسم کی ایڈیٹ شدہ تصویر  وزیراعظم عمران خان کو بھیجی، چیٹ میں جمائما کے انداز   میں شرارتی پن واضح ہے تاہم وزیراعظم عمران خان نے انہیں ایسا نہ کرنے کا  کہتے ہوئے Stop لکھ کر جواب دیا۔ 

 سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعظم کے چند لمحوں میں جمائمہ کو میسج کا جواب دینے پر بھی حیرانی کا اظہار کیا اور یہی وجہ ہے کہ  پاکستانی آج بھی عمران خان اور جمائمہ میں صلح کی خواہش رکھتے ہیں، جس کا ثبوت   گزشتہ دنوں جمائمہ کی ایک ٹویٹ میں دیکھنے کو ملا جس پر ایک ٹوئٹر صارف نے حیران کن بات لکھی اور وزیر اعظم کی سابق اہلیہ سے پاکستان واپسی کا مطالبہ کیا اور کہا عمران خان کو آپ کی ضرورت ہے ، وہ اپنے دوستوں کے بہکاوے کا شکار ہوئے۔

مصنف کے بارے میں