اداکارہ مہوش حیات ایشیا کی 50 پرکشش ترین خواتین میں شامل

اداکارہ مہوش حیات ایشیا کی 50 پرکشش ترین خواتین میں شامل

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات  دنیا کی 50 پرکشش ترین ایشیائی خواتین میں شامل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات کو دی ٹرینڈ اسپاٹر نامی ایک بڑے بین الاقوامی اشاعتی ادارے نے دنیا کی 50 پرکشش ایشیائی خواتین' کی فہرست میں 36 ویں نمبر پر رکھا ہے۔

مہوش حیات نے نہ صرف پاکستانی ڈراموں بلکہ فلم انڈسٹری میں بھی خوب نام کمایا ہے ، فلمی دنیا میں ان کے نمایاں کرداروں میں ایکٹر ان لا، پنجاب نہیں جاؤں گی، لوڈ ویڈنگ اور چھلاوا شامل ہیں۔

f90664f2546377130186d67c2d5b0405

ایشیا کی پرکشش ترین خواتین میں شامل ہونے والی اداکارہ نے انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، "کہ اشاعت کے عنوان سے کچھ خاص مطمئن نہیں ،  لیکن اس کے باوجود خوشی ہوئی کہ ایک بڑی بین الاقوامی اشاعت مجھے اس قابل سمجھتی ہے کہ میں وہ واحد پاکستانی ہوں جس کا ذکر ان تمام پر کشش ایشیائی خواتین کے ساتھ کیا گیا ہے۔ خوشی ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانیوں کو پرکھا جارہا ہے۔ شکریہ۔"

مصنف کے بارے میں