متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید سے لال حویلی کا قبضہ چھڑا لیا 

متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید سے لال حویلی کا قبضہ چھڑا لیا 
سورس: File

راولپنڈی : متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے شیخ رشید سے لال حویلی کا قبضہ چھڑا لیا ہے۔ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا ہے۔ 

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ آصف خان نے پولیس اور ایف آئی اے کی بھاری نفری کے ساتھ لال حویلی  میں کارروائی کی ۔سرکاری اراضی پر عرصہ دراز سے قبضہ کیا گیا تھا۔

متروکہ وقف املاک راولپنڈی کے مطابق شیخ رشید اور ان کے بھائی نے راولپنڈی میں لال حویلی اور دیگر6 اراضی یونٹس پر قبضہ کررکھا تھا جنہیں سیل کردیا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں