تجربہ کار ڈار آئی ایم ایف کے سامنے ڈھیر،عوام کیلئے ایک اور بری خبر ، پٹرول کی قیمت میں مزید 10 روپے اضافے کا خدشہ

تجربہ کار ڈار آئی ایم ایف کے سامنے ڈھیر،عوام کیلئے ایک اور بری خبر ، پٹرول کی قیمت میں مزید 10 روپے اضافے کا خدشہ
سورس: File

اسلام آباد : آئی ایم ایف مشن کی آمد سے 48 گھنٹے قبل حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا ہے۔ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے فی لٹر اضافہ کیا مزید 10 روپے اضافے کا خدشہ ہے۔ 

سینئر صحافی مہتاب حیدر کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) میں 5 روپے فی لٹر کا اضافہ کیا ہے۔ اس طرح پی ڈی ایل اب 40 روپے فی لٹر ہوگئی ہے۔ 

حکومت کے پاس اب بھی 10روپے فی لٹر جگہ دستیاب ہے جس میں آنے والے ہفتوں میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ پی ڈی ایل کو 50 روپے فی لٹر تک بڑھایا جاسکے۔

پیٹرول اور ڈیزل کے ذریعے پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے تین دن پہلے اعلان کے اثر سے حکومت اضافی 4.5 ارب روپے کمالے گی۔ حکومت پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کی موجودہ شرح سے روزانہ کی بنیاد پر 1.5 ارب روپے کماتی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں