نگران سیٹ کی توسیع اور الیکشن میں تاخیر کی آئین اجازت دیتا ہے: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

نگران سیٹ کی توسیع اور الیکشن میں تاخیر کی آئین اجازت دیتا ہے: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
سورس: File

اسلام آباد:  وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نگران سیٹ میں توسیع اور الیکشن میں تاخیرکی آئین اجازت دیتا ہے۔اس حوالے سے گنجائش موجود ہے۔ 

نجی ٹی وی  سے گفتگو  میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ  ‎آئین میں نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کی گنجائش موجود ہے۔ نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کا انحصار حالات پر ہے ۔ ‎ 1988 میں سیلاب اور 2007 میں ‎بے نظیر بھٹو کی شہادت کے باعث الیکشن کمیشن نے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے انتخابات کی تاریخ تبدیل کی تھی۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ‎الیکشن کمیشن ممکنہ طور پر انتخابی اخراجات اور مردم شماری کا معاملہ دیکھے گا  ۔ ‎تمام فیصلے الیکشن کمیشن نے کرنے ہیں وہ آئین اور الیکشن ایکٹ کو سامنے رکھتے ہوئے انتخابات کی تاریخ دے گا ۔ ‎انتخابات کون سی مردم شماری کے تحت ہوں گے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ‎ نئی مردم شماری کا اعلان ہو چکا ہے، ‎الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ان کی مشاورت سے بنا ‎چیف الیکشن کمشنر عمران خان کے نامزد شدہ ہیں ‎اگر الیکشن کمیشن سے میرٹ پر تحریک انصاف کے حق میں نہیں آ رہے تو کسی کا قصور نہیں ہے۔

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی تقرری پانچ صفر کے ساتھ ہوئی ہے، ‎الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب بنایا، ‎نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری آئین کے تحت ہوئی ۔

مصنف کے بارے میں