یواے ای کے صدر محمد بن زاید کا دورہ اسلام آباد منسوخ 

یواے ای کے صدر محمد بن زاید کا دورہ اسلام آباد منسوخ 
سورس: File

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کا دورہ  اسلام آباد  منسوخ ہوگیا ہے۔ یو اے ای کے صدر بہاولپور میں شدید بارش اور موسم کی صورتحال  کے باعث اسلام آباد نہیں آسکے۔معزز مہمان صبح ساڑھے سات بجے سے ٹیک آف کے منتظر تھے ۔

نیو نیوز کے مطابق سکیورٹی نے موسم کی خرابی کی وجہ سے انہیں پرواز کی اجازت نہیں دی۔موسم کی خرابی کی وجہ سے اڑان کی اجازت نہیں دی گئی  متحدہ عرب امارات کے عزت مآب صدر کا دورہ 'ری-شیڈول' ہوگا ۔معزز مہمان کے دورہ اسلام آباد کی تاریخوں کا دوبارہ اعلان کیا جائے گا۔ 

یو اے ای کے صدر کا وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ ہوا۔  دورہ کی منسوخی پر اپنے افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کی سلامتی و حفاظت ہمیں زیادہ عزیز ہے، موسم کی شدت میں پرواز کا خطرہ نہیں لے سکتے ۔ اماراتی صدر کا کہنا تھا کہ جلد دو دن کے دورے پر اسلام آباد آؤں گا ۔

مصنف کے بارے میں