عمران خان کی پولیس لائن پشاور مسجد میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

عمران خان کی پولیس لائن پشاور مسجد میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پولیس لائن پشاور کی مسجد میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداءکے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’پولیس لائن پشاور کی مسجد میں دوران نماز دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کیلئے لازم ہے کہ ہم اپنی انٹیلی جنس میں بہتری لائیں اور اپنی پولیس کو مناسب انداز میں ضروری ساز و سامان سے لیس کریں۔‘ 

a7685d6ff3ed1a2c5d1204fa823af9dd


واضح رہے کہ پشاور میں پولیس لائن کی مسجد میں خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 32 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 
نیو نیوز کے مطابق حملہ آور ظہر کی نماز کے دوران پہلی صف میں موجود تھا جس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ 

مصنف کے بارے میں