انٹربینک میں ڈالر 269.63 روپے پر بند

انٹربینک میں ڈالر 269.63 روپے پر بند

لاہور: حکومت اور ایکسچینج کمپنیوں کی جانب سے کیپ اٹھاتے ہی ڈالر کا انٹربینک ریٹ پیر کے دن بھی آسمان کی بلندیوں کو چھوتا رہا اور 269 روپے سے زائد پر بند ہوا جبکہ اوپن ریٹ 275 روپے کی سطح پر آ گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7.03 روپے کے اضافے سے 269.63 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6 روپے کے اضافے سے 275 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ 
انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) قرض پروگرام طوالت اختیار کرنے اور منفی معاشی اعشاریوں کے باعث ڈالر کی اہمیت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے جبکہ سٹیٹ بینک اقدامات کے باوجود بینکوں کا خام مال کے ایل سیز نہ کھولنے سے تجارت صنعت مشکلات کا شکار رہے۔ 
ایکسچینج کمپنیوں کا کہنا ہے کہ کیپ ختم ہونے سے چونکہ ڈالر اپنی حقیقی ویلیو پر آ گیا ہے لہٰذا اب ایکسپورٹرز کو بیرون ملک رکھے ہوئے 8 سے 10 ارب ڈالر مالیت کی اپنی برآمدی آمدنی کی ترسیلات پاکستان منگوا کر کیش کرانا چاہئے تاکہ ڈالر بحران پر قابو پایا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں