چوہدری شجاعت (ق) لیگ کے صدر رہیں گے یا نہیں؟ فیصلہ کل سنایا جائے گا

چوہدری شجاعت (ق) لیگ کے صدر رہیں گے یا نہیں؟ فیصلہ کل سنایا جائے گا

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) چوہدری شجاعت حسین کے مسلم لیگ (ق) کے صدر ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ کل (بروز منگل) کو سنائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چوہدری شجاعت حسین کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کل سنایا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے حکم امتناع پر چوہدری شجاعت حسین کو بحال کیا گیا تھا۔ 
واضح رہے کہ چوہدری شجاعت نے پارٹی صدارت سے ہٹانے کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی اور الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس اگست میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں