پی ٹی آئی کا جلسہ،پولیس نے سیکورٹی پلان جاری کردیا

پی ٹی آئی کا جلسہ،پولیس نے سیکورٹی پلان جاری کردیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے پریڈ گراﺅنڈ میں ہونے والے جلسے کے لیئے سیکورٹی پلان جاری کر دیا۔
پلان کے مطابق جلسے میں 1600سیکورٹی اہلکار تعینات ہوں گے،جلسہ گاہ میں آنے کے لیے3راستے بنائے گئے ہیں جہاں واک تھرو گیٹ نصب ہیں ۔

پارکنگ کے لئے جلسہ گاہ سے300گزدور جگہ مخصوص کی گئی ہے،آنے والی گاڑیوں کی بھی مخصوص چیکنگ ہوگی۔پولیس کے مطابق خواتین کے لیے ایک الگ راستہ بنا یا گیا ہے،جبکہ میڈیا کے لیے بھی الگ انٹری گیٹ مخصوص ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں