جہانگیر ترین نے مسکراتے ہوئے کیلبری فونٹ والی شرٹ پہن لی

 جہانگیر ترین نے مسکراتے ہوئے کیلبری فونٹ والی شرٹ پہن لی

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی مسکراتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئی جس پر کیلبری لکھا ہوا ہے ۔واضح رہے کہ پاناما عملدرآمد کیس میں جے آئی ٹی کی جانب سے حسین نواز اور مریم نواز کے درمیان ٹرسٹ ڈیڈ کو اس لیے جعلی قرار دیا گیا تھا کہ وہ کیلبری فونٹ سے تیار کی گئی تھی ۔
تفصیل کے مطابق آج کل کیلبری فونٹ کی ٹی شرٹس بہت مشہور ہو گئی ہیں اور لوگ کیلبری کی ٹی شرٹس پہن رہے ہیں ۔ایسی ہی ایک ٹی شرٹ جہانگیر ترین بھی پہن کر سامنے آگئے ۔تحریک انصاف کے رہنما نے ٹی شرٹ پہنے مسکراتے ہوئے تصویر بنوائی تو یہ سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں