سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا

سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دینے پر استعفے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس بھی خالی کردیا۔

نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس کے اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی اور ملازمین سے مصافحہ بھی کیا جب کہ اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید اور آصف کرمانی بھی ہمراہ تھے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف وزیراعظم ہاؤس سے اہلخانہ کے ہمراہ مری روانہ ہوئے ہیں جب کہ اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ نئے وزیراعظم کے انتخاب تک نواز شریف اسلام آباد میں ہی قیام کریں گے یا وہ لاہور جائیں گے تاہم اب نواز شریف نے مری جانے کا فیصلہ کیا۔