عمران خان نے شیخ رشید کووزارت عظمیٰ کا امیدوار بنانے کے معاملے پراعتماد میں نہیں لیا ,خورشید شاہ

عمران خان نے شیخ رشید کووزارت عظمیٰ کا امیدوار بنانے کے معاملے پراعتماد میں نہیں لیا ,خورشید شاہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہاہے کہ عمران خان نے شیخ رشید کووزارت عظمیٰ کا امیدوار بنانے کے معاملے پراعتماد میں نہیں لیا ۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ مشترکہ اپوزیشن کے اجلاس سے پہلے وزیراعظم کے امیدوارکا اعلان زیادتی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ تمام اپوزیشن جماعتوں سے اس لئے رابطہ کیا کہ وزارت عظمیٰ کا مشترکہ امیدوارلانا چاہیے ،جس کیلئے پیر کو ملاقاتیں ہوں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں