چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھی پاکستانی وزیر اعظم کی طرح استعفیٰ دیں ، راہول گاندھی

نئی دہلی: بھارتی کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے مطالبہ کیا ہے کہ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھی پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی طرح عہدہ چھوڑ دیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے نام پاناما پیپرز میں آئے تھے ، اسی طرح رامن سنگھ کے اہل خانہ کے نام بھی پاناما پیپرز میں آئے ہیں۔رامن سنگھ کے بیٹے ابھیشک سنگھ کے بارے میں انکشاف ہوا تھا کہ ان کی بھی ایک آف شور کمپنی ہے ریاست چھتیس گڑھ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت پاناما لیکس کی تحقیقات میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی اور اس کی پالیسیوں کا مقصد صرف عوام کے وسائل چرانا ہے۔
کانگریس کے نائب صدر نے کہا کہ گزشتہ دنوں پاناما لیکس میں نام آنے کی وجہ سے پاکستان کے وزیراعظم کو استعفیٰ دینا پڑا، جہاں قانون کام نہ کرے وہاں ایکشن لینا پڑتا ہے، چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ رامن سنگھ کا نام بھی پاناما لیکس میں آیا ہے، مودی ویسے تو آئے روز کرپشن کے خلاف لمبی لمبی تقریریں کرتے رہتے ہیں لیکن انہیں اپنا وزیراعلیٰ نظر نہیں آتا۔