باکسر محمد وسیم نے پاکستان کا نام روشن کر دیا

پاناما سٹی: پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں حریف باکسر ایرون کو شکست دے کر پاکستان کا نام روشن کردیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پاناما میں ہونے والی انٹرنیشنل فائٹ میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ باکسرمحمد وسیم نے مخالف باکسرایوان ٹریجوس کو تیسرے راو¿نڈ میں ناک آو¿ٹ کرکے ورلڈ رینکنگ میں نمبرون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

باکسر محمد وسیم نے پاکستان کا نام روشن کر دیا

پاناما سٹی: پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں حریف باکسر ایرون کو شکست دے کر پاکستان کا نام روشن کردیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پاناما میں ہونے والی انٹرنیشنل فائٹ میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ باکسرمحمد وسیم نے مخالف باکسرایوان ٹریجوس کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے ورلڈ رینکنگ میں نمبرون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
رواں ماہ 7 جولائی کو انہوں نے الواریز کو ناک آؤٹ کرکے اپنی چھٹی فائٹ جیتی تھی ، وہ اس فائٹ کیلئے پاناما میں گزشتہ ماہ سے تیاریاں کررہے تھے ، فائٹ جیتنے کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے والدین اور کوچ کا شکریہ ادا کیا جن کی بھرپور سپورٹ کے ساتھ وہ یہ فائٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔واضح رہے کہ محمد وسیم اس سے قبل دو بار ورلڈ باکسنگ کاؤنسل کا سلور ٹائٹل جیت چکے ہیں۔