یاسمین راشد کا شہباز شریف کو دیہی علاقے سے الیکشن لڑنے کا مشورہ

لاہور: قومی اسلمبلی کی نشست این اے 120میں متوقع انتخاب میں شہباز شریف کی سیاسی حریف پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بہتر ہے شہباز شریف کسی دیہی حلقے سے الیکشن لڑلیں کیونکہ اس حلقے کے عوام شہبازشریف کومسترد کر دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد کا کہنا تھا حلقے میں ن کا مقابلہ جنون سے ہو گا، نواز شریف نے 4 سال میں اس حلقے میں قدم نہیں رکھا ، شہباز شریف کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگنے جائیں گے،پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا این اے 120 کے عوام ہمارے ساتھ ہیں،عمران خان جلد حلقے کا دورہ کریں گے۔