روہت شرما کے خیالات سے کوئی مطلب نہیں، محمد عامر

لندن: قومی ٹیم کے باو¿لر محمد عامر نے کہا ہے کہ انہیں بھارتی بلے باز روہت شرما کے خیالات سے کوئی مطلب نہیں، انہیں اپنی رائے دینے کا پورا حق ہے اور وہ ایک غیرمعمولی بلے باز ہیں۔

روہت شرما کے خیالات سے کوئی مطلب نہیں، محمد عامر

لندن: قومی ٹیم کے باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ انہیں بھارتی بلے باز روہت شرما کے خیالات سے کوئی مطلب نہیں، انہیں اپنی رائے دینے کا پورا حق ہے، اور ممکن ہے اب ان کے خیالات بدل چکے ہوں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مجھے دوسرے کی اپنے متعلق آرا سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں صرف کارکردگی پر توجہ دیتا ہوں اور ہر شخص کو یہ رائے رکھنے کا حق ہے کہ وہ کسی کو عام باولر سمجھے، اچھا باولر یا غیرمعمولی، میں اس بارے میں سوچ کر پریشان نہیں ہونا چاہتا۔البتہ فاسٹ باولر نے واضح کیا کہ وہ روہت شرما کی بہت عزت کرتے ہیں اور انہیں ہرگز ایک عام بلے باز نہیں سمجھتا، وہ ایک غیرمعمولی بلے باز ہیں اور بھارت کیلئے ان کا ریکارڈ بہت شاندار ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھارتی بلے باز نے کہا تھا کہ عامر کے بارے میں بہت زیادہ بات کی جاتی ہے اور بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہوئے حتیٰ کہ بعض اوقات وسیم اکرم سے موازنہ شروع کردیا جاتا ہے جو غلط ہے۔ وہ ایک عام سے باولر ہیں۔