اسد عمر کا جھوٹ بولنے کی ویڈیو بھیجنے پر ٹرافی دینے کا اعلان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے زیادہ معصوم شکل بنا کر کوئی بھی جھوٹ نہیں بول سکتا، میں چیلنج کرتا ہوں جو بھی نواز شریف سے زیادہ معصوم منہ بنا کر جھوٹ بولتے ہوئے ویڈو بنا کر بھیجے گا ہم اسے انعام میں ٹرافی دیں گے۔

اسلام آباد پریڈ گراونڈ میں جلسے سے خطاب میں اسدعمر کانوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میاں صاحب! خدا کاخوف کرو ہمیں بیوقوف سمجھتے ہو؟۔بات پانامہ سے شروع ہوئی تھی اور اقامہ پر آکر ختم ہوئی۔آپ تو کہتے تھے کہ اقامہ اس لئے لیاہے کہ دبئی جاناپڑا ہے لیکن دراصل اقامہ اس لئے لیا گیاتھاکہ ملک سے جو پیسے چوری ہوتے ہیں ان کو چھپانے کیلئے جانا ہوتا تھا۔انہوں نے کہا کہ میاں! سپریم کورٹ اتنی بھولی نہیں ہے انہوں نے آپ کی چوری نہیں ڈاکہ پکڑلیا اور آپ کو وزیراعظم ہاوس سے باہر نکال دیا ہے۔