ہمارا ہاضمہ نہیں ، آپ کا ہی ہاضمہ ہے جو اربوں روپے کھاگئے , شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج میری آنکھوں میں دیکھو جو نواز شریف و جاتا،عمران خان کوآتا دیکھ رہی ہے۔ قانونی ماہرین کہتے تھے عدالت نہ جانا کچھ حاصل نہیں ہوگا لیکن ہم نے پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کے سامنے اپنی فریاد رکھی اور سڑکوں سے نکل کر پاکستان کی بڑی عدالت میں چلے گئے۔

پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج شکر ادا کرتا ہوں اس ہستی کا جو چاہے تو حالات بدل دے اور شکریہ ادا کرتا ہوں جے آئی ٹی کا جس نے ایمانداری سے کام کیا۔ خواجہ سعد رفیق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعد رفیق کہتا ہے پی ٹی آئی والو مٹھائی تمہیں ہضم نہیں ہوگی، صحیح کہا بھائی ہمارا ہاضمہ نہیں آپکا ہی ہاضمہ ہے جو اربوں روپے کھاگئے جب کہ ہمارا دامن صاف ہے،احتساب میں عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے۔