شہباز شریف کی جگنو محسن سے ملاقات، پارٹی میں شمولیت کی دعوت

شہباز شریف کی جگنو محسن سے ملاقات، پارٹی میں شمولیت کی دعوت

دیگر جماعتیں بھی جگنو محسن کے ساتھ رابطے میں ہیں، ذرائع۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اوکاڑہ کے حلقہ پی پی 184سےکامیاب آزاد اُمیدوار جگنو محسن سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں حکومت سازی کے بارے میں مثبت گفتگو کی گئی۔ جگنو محسن کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نجم سیٹھی کی اہلیہ ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق میاں شہبازشریف نے جگنو محسن کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی جس پر جگنو محسن نے کہا کہ وہ سوچ کر حتمی جواب دیں گی۔ دیگر جماعتیں بھی جگنو محسن کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان پارٹیوں کے ساتھ بھی جگنو محسن کی ملاقات متوقع ہے۔

مزید پڑھیںنواز شریف اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل
 

خیال رہے کہ جگنو محسن نے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑا اور وہ سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں