'نواز شریف کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمے دار شخص کو معاف نہیں کریں گے'

'نواز شریف کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمے دار شخص کو معاف نہیں کریں گے'
کیپشن: جن حالات میں نواز شریف کو رکھا گیا ہے اس پر خدشات بڑھتے جا رہے ہیں، خواجہ آصف۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمے دار شخص کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

پارٹی کے سی ای سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اطلاع ہے کہ نواز شریف کو پمز شفٹ کر دیا گیا ہے اور ان کی طبیعت ناساز ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جن حالات میں نواز شریف کو رکھا گیا ہے اس پر خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کی جگنو محسن سے ملاقات، پارٹی میں شمولیت کی دعوت

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی صحت سے متعلق پارٹی اور عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ان کی ہارٹ کی 2 سرجریز بھی ہو چکی ہیں۔ سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ایسے حالات میں نہ رکھا جائے کہ جس میں ان کی صحت مزید بگڑ جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مانسہرہ میں احتجاج کرنے والوں کی شہادت کے واقعے کی تحقیقات کی جائے اور واقعے کے ذمے داروں پر مقدمات قائم کیے جائیں۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں