کراچی کے مختلف علاقوں سے 11ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی کے مختلف علاقوں سے 11ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
گرفتار ملزمان میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث افراد بھی شامل ہیں۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران پولیس نے 11ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گلبرگ میں پولیس نے کارروائی کے دوران 7 جواریوں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 20 ہزار سے زائد کی رقم اور جوئے میں استعمال ہونے والا سامان ملا ہے۔


نیپیئر کے علاقے سے پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان علی رضا اور کامران کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، 3موبائل فونز اور چھینی گئی موٹر سائیکل ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی جگنو محسن سے ملاقات، پارٹی میں شمولیت کی دعوت

اورنگی ٹاؤن میں پیر آباد کے علاقے سے پولیس نے 2منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان شاہجہان اور جمال کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات ملی ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں