عمران خان کی نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا

عمران خان کی نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی خرابی صحت پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے جلد صحت یابی کی دعا کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کی جگنو محسن سے ملاقات، پارٹی میں شمولیت کی دعوت

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ چند دن قبل بھی نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہو گئی تھی، ڈاکٹروں کی ٹیم نے جیل میں ان کا معائنہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف پمز منتقل، کارڈیک سینٹر کا نجی وارڈ سب جیل قرار

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، اس صورتحال انہیں زیادہ دن جیل میں گزارنے نہیں دے گی اور جلد یا بدیر انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑے گا۔ بعد ازاں پمز ہسپتال کے پانچ رکنی بورڈ نے نواز شریف کا جیل میں تفصیلی معائنہ کیا تھا اور بعض ٹیسٹ بھی کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی

ڈاکٹرز کی رائے تھی کہ نواز شریف کی حالت بہتر نہیں ہوتی تو انھیں انجائنا کا دورہ پڑنے کے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔خیال رہے کہ نواز شریف کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں