چوہدری برادران آج بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کریں گے

چوہدری برادران آج بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کریں گے
کیپشن: فواد چوہدری نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کو عمران خان کا پیغام پہنچایا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے چوہدری برادران سے ملاقات کر کے انہیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام پہنچایا ہے۔ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہٰی آج بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نےاسلام آباد میں عشائیے پر چوہدری شجاعت حسین اورچوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور انہیں عمران خان کا پیغام پہنچایا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف پمز منتقل، کارڈیک سینٹر کا نجی وارڈ سب جیل قرار


پی ٹی آئی سربراہ کی دعوت پر چوہدری برادران آج بنی گالا میں عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے جس میں مونس الہٰی اور طارق بشیر چیمہ بھی ہمراہ ہوں گے۔

ق لیگ کا 4 رکنی وفد عمران خان سے مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کرے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں