وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے لئے عاطف خان کا نام پہلی ترجیح پر آ گیا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے لئے عاطف خان کا نام پہلی ترجیح پر آ گیا
کیپشن: تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کی اکثریت نے عاطف خان کے حق میں رائے دیدی ہے، ذرائع۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: تحریک انصاف کے نو منتخب رکن اسمبلی خیبرپختونخوا عاطف خان کا نام وزیراعلیٰ کے پی کے امیدواروں میں سرفہرست ہے تاہم اس حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کی اکثریت نے عاطف خان کے حق میں رائے دیدی ہے جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پرویز خٹک کو قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنے سے روک دیا ہے اور اب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کا طبی معائنہ کرنیوالے میڈیکل بورڈ کے چیئرمین کو دل کا دورہ


ذرائع کے مطابق اسپیکر و ڈپٹی قومی اسمبلی سے متعلق بھی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی سندھ سے اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب سے ہو گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے عارف علوی کا نام پہلی ترجیح پر آ گیا ہے جب کہ ڈپٹی اسپیکر کا نام بھی جلد طے ہو جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان عاطف خان کو گزشتہ دور میں بھی وزیر اعلیٰ بنانا چاہتے تھے تاہم پی ٹی آئی کے اتحادی پرویز خٹک کو وزیر اعلیٰ دیکھنا چاہتے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں