جہانگیر ترین کیساتھ مزید 3 آزاد ارکان کی بیٹھک، پارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی

جہانگیر ترین کیساتھ مزید 3 آزاد ارکان کی بیٹھک، پارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی

دس سال بعد پنجاب ن لیگ کے ہاتھ سے نکلنے لگا۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: دس سال بعد پنجاب ن لیگ کے ہاتھ سے نکلنے لگا۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین پنجاب میں حکومت سازی کیلئے تیزی سے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پنجاب سے مزید 3 ارکان نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔ پی پی 90 سے سعید اکبر نوانی، این اے 97 بھکر سے ثنااللہ مستی خیل اور پی پی 89 سے امیر محمد خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

 

ادھر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ آج مزید چار ارکان پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے۔ آج رات تک تحریک انصاف کا پنجاب میں نمبر 140 تک پہنچ جائے گا اور حکومت سازی کے حوالے سے ارکان کے ساتھ مکمل رابطے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں