شاہد خاقان عباسی کو ایک اور جھٹکا، حمایت یافتہ امیدوار بھی تحریک انصاف میں شامل

03:24 PM, 30 Jul, 2018

راولپنڈی: سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کو دونوں حلقوں سے ہارنے کے بعد ایک اور دھچکا لگ گیا۔ پارٹی ٹکٹ ہولڈر راجا محمد علی کی بجائے ان کا حمایت یافتہ آزاد ایم پی اے راجہ صغیر احمد تمام تر دباؤ کے باوجود بنی گالہ جا کر کپتان کے ہو گئے۔

راجا صغیراحمد نے گزشتہ انتخابات میں پلنگ کے انتخابی نشان پر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار راجہ محمد علی کے مدمقابل تھا لیکن 38 ہزار ووٹیں لینے کے باوجود ناکام ہو گئے تھے۔

 

مزید پڑھیں: پی پی 39 پسرور، ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ن لیگ جیتی ہوئی نشست ہار گئی

اب کی بار ان کاانتخابی نشان بالٹی تھا اور انھوں نے ایک سخت انتخابی جنگ کے بعد 19 سو ووٹوں کی برتری سے اپنے حریف راجا محمد علی کو شکست سے دوچار کیا۔

انتخابات کے دوران ہی راجا صغیر احمد نے اعلان کیا تھا کہ وہ جیت کر اس پارٹی کا حصہ بنیں گے جو حکومت بنائے گی تاکہ علاقہ کی محرومیوں کاخاتمہ کر سکوں۔

 

واضح رہے کہ مسلم لیگی ورکر اور کارکن آئے روز احتجاج کرتے رہے مگر شاہد خاقان عباسی اور ان کے گروپ کی مقامی قیادت نے مسلم لیگ کو یکجا نہ ہونے دیا جس کی وجہ سے سابق وزیر اعظم شاہد عباسی دونوں حلقوں سے ہار گئے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں