فضل الرحمن سمیت دیگر رہنما پارلیمنٹ جانے پر رضامند ، حالیہ انتخابات کو بدترین قرار دیدیا

فضل الرحمن سمیت دیگر رہنما پارلیمنٹ جانے پر رضامند ، حالیہ انتخابات کو بدترین قرار دیدیا
کیپشن: image by facebook

کراچی:جے یو آئی (ف) کے رہنما فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ انتخابات ملکی تاریخ کے بدترین انتخابات ہیں ، تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کو مسترد کر چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دیگر سیاسی رہنمائوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ انتخابات ملکی تاریخ کے بدترین الیکشن تھے ، تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:عالمی برادری نے حالیہ انتخابات کو تسلی بخش قرار دیا ہے :شاہ محمود قریشی
 
 انھوں نے آل پارٹیز کانفرنس کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ فاتح جماعت کے علاوہ تمام جماعتوں کو انتخابات پر تحفظات ہیں ، پارلیمان کے اندر اور باہر مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے۔

مولانا فضل الرحمن سمیت تمام جماعتوں کے رہنما پارلیمنٹ جانے پر رضا مند ہوگئے ہیں  ، پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر ڈٹ کر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ ا س سے قبل سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے گھر پیپلزپارٹی اور دیگر سیاسی رہنمائوں کی بیٹھک ہوئی تھی جس کے دوران فیصلہ کیا گیا تھا کہ تمام جماعتیں پارلیمنٹ میں حلف اٹھا کر جمہوری اقدار کا پاس رکھیں گی ۔