الیکشن کمیشن نے مزید 26 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا

الیکشن کمیشن نے مزید 26 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:مختلف رہنمائوں کی جانب سے اعتراضات کے بعد الیکشن کمیشن نے مزید 26 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ان میں قومی اسمبلی کے 10 اور صوبائی اسمبلیوں کے 16 حلقے شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:تحریک انصاف کا حکومت بنانے کیلئے نمبر گیم مکمل کرنے کا دعویٰ
 
  
تفصیلات کے مطابق مختلف سیاسی رہنمائوں کی جانب سے اعتراضات کے بعد الیکشن کمیشن نے مزید 26حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ہے  ، ان حلقوں میں قومی اسمبلی کے دس اور صوبائی اسمبلیوں کے 16 حلقے شامل ہیں۔

قومی اسمبلی کے ایسے حلقے جہاں دوبارہ گنتی ہونی ہے , ان میں این  اے57 راولپنڈی، این  اے 158 ملتان،  این  اے 110 فیصل آباد، این  اے 129 لاہور، این اے 15 ایبٹ آباد، این اے 10 شانگلہ، این اے 159 ملتان، این  اے 170 بہاولپور، این اے 118 ننکانہ صاحب اور این  اے 140 قصور شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیئے:فضل الرحمن سمیت دیگر رہنما پارلیمنٹ جانے پر رضامند ، حالیہ انتخابات کو بدترین قرار دیدیا
 

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 290، 291 اور 292 ڈی جی خان میں بھی دوبارہ گنتی ہوگی جبکہ پی پی 220 ملتان اور پی پی 228 میں بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل ہوگا۔