بجلی کی قیمت میں 50 پیسے اضافہ کر دیا گیا

بجلی کی قیمت میں 50 پیسے اضافہ کر دیا گیا
کیپشن: بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پرساڑھے 6 ارب روپے کابوجھ پڑے گا،فائل فوٹؤ

لاہور:نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 51 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کا حکومت بنانے کیلئے نمبر گیم مکمل کرنے کا دعویٰ
   
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں اگست کے بجلی کے بلوں کی مد میں صارفین سے اضافہ وصول کریں۔نیپرا کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔

یاد رہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پرساڑھے 6 ارب روپے کابوجھ پڑے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں