پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلیے عمران خان کاویژن قابل تعریف ہے: چینی سفیر

پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلیے عمران خان کاویژن قابل تعریف ہے: چینی سفیر
کیپشن: فوٹو بشکریہ چائنیز ایمبیسڈر پاکستان آفیشل ٹوئٹر

اسلام آباد:چین کے سفیر کی بنی گالہ آمدچیئرمین عمران خان سےملاقات ہوئی جس میں سینیررہنما جہانگیر ترین اور ڈاکٹرشہزاد وسیم بھی موجود تھے۔پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق چین کے سفیر نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیساتھ بنی گالہ میں ملاقات کی اور انتخابات 2018 میں کامیابی پرچینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کی جانب سے مبارکباد دی ۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کا حکومت بنانے کیلئے نمبر گیم مکمل کرنے کا دعویٰ

چینی سفیر کاانتخابات کےبعدخطاب میں چین سےمتعلق خیالات کاخیرمقدم کیا ۔چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان ،چین کے بانیان کی جدوجہد تاریخ میں منفرد مقام رکھتی ہے۔چینی سفیر نے یہ بھی کہا کہ اصلاحات،قانون کی بالادستی کیلیےپی ٹی آئی کےویژن کی حمایت کرتےہیں۔پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلیے عمران خان کاویژن قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت،سفارت،عالمی معاملات میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے۔

29fcafbb7d8e8debe1ecdbac2a9a2f61


ملاقات کے بعد عمران خان نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلیے چین کے تجربات سے بھرپوراستفادہ کریں گے۔تحریک انصاف چین،پاکستان تعلقات کونہایت اہمیت کی نگاہ سےدیکھتی ہے۔عمران خان کاتہنیتی پیغامات اورنیک تمناؤں کے اظہارپر چینی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔عمران خان نے کہا کہ تحفظ ماحولیات کیلیے چین سےاشتراک میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ  کریں