ائیر فرانس نے موجودہ صدی کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا

ائیر فرانس نے موجودہ صدی کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا
کیپشن: image by facebook

پیرس :ائیر فرانس نے موجودہ صدی کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا ہے ، فرانسیسی کمپنی کو طیارے تیار کرنے کے حوالے سے موجودہ صدی کا سب سے بڑا آرڈر موصول ہوا ہے .

کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ 2011میں کمپنی کو 25طیاروں کی تیاری کی آرڈر موصول ہوا تھا جس پر کمپنی نے بوئنگ 787-9طیارے تیار کیے تھے لیکن اس مرتبہ کمپنی کو ائیربس اے 220طیاروں کی تیاری کے حوالے سے 70طیاروں کا آرڈر موصول ہوا ہے جوکہ فرانسیسی کمپنی کی سب سے بڑی کامیابی ہے.

انھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر خریدار ہمارے جہازوں میں دلچسپی لے رہے ہیں جوکہ خوشی کی بات ہے ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ طیاروں سے ملازمت کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔