وزیراعظم عمران خان کی پاکستان بیت المال کی کارکردگی کی تعریف

وزیراعظم عمران خان کی پاکستان بیت المال کی کارکردگی کی تعریف
image by Twitter

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پاکستان بیت المال کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ غریب اور نادار افراد کی مدد کے لیے بہترین خدمات انجام دے رہا ہے ۔


وزیراعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہار بیت المال پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اعون عباس بپی سے ملاقات کے دوران کیا ۔

بیت المال پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر نے وزیراعظم پاکستان کو اپنے نئے ادارے دار الاحساس کے متعلق بھی بریف کیا کہ کس طرح بیت المال پاکستان مزید چھوٹے اداروں کے ذریعے امداد کو حق داروں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔