اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نائجریا میں شہریوں کے قتل عام کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نائجریا میں شہریوں کے قتل عام کی مذمت


اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے نائجریا میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے جس میں 65شہری ہلاک ہوئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹرس نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کو ختم کرنا چاہیئے کیونکہ یہ عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی طرف سے متاثرہ خاندانوں، نائجریا کی عوام اور حکومت سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے واقعات کی روک تھام کے لیے نائجریا کے ساتھ ہے۔