بارشوں کا سلسلہ تھمنے والا نہیں، ملک بھر میں مون سون کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا

  بارشوں کا سلسلہ تھمنے والا نہیں، ملک بھر میں مون سون کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا

 لاہور: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ ابھی تھمنے والا نہیں، ملک بھر میں مون سون کا نیا سلسلہ داخل ہوچکا ہے۔

موسم کی تازہ ترین صورتِ حال کے مطابق صوبہ سندھ پر بارش برسانے والا سلسلہ کافی حد تک کمزور ہو گیا ہے، تاہم رات کے وقت یہ سلسلہ بتدریج کم ہو کر ختم ہو جائے گا۔

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد، گجرانوالہ، لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔ ڈی جی خان، پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بھی آج بارش متوقع ہے۔