پٹرول5 روپے 15 پیسے مہنگا ہونےکا امکان

پٹرول5 روپے 15 پیسے مہنگا ہونےکا امکان
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں  میں 8 روپے 90 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔

 

تفصیلات کے مطابق ، وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 8 روپے 9 پیسے فی لیٹر کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے کا اضافہ متوقع ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

 

ذرائع کے مطابق اوگرا کی طرف سے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے، حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ کرے گی۔