ایل او سی پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی مارے گئے

 ایل او سی پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی مارے گئے
کیپشن: Image Source: File Photo

راولپنڈی:پاک فوج کا ایل او سی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ کا بھر پور جواب  چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق,ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی، جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری شہید جب کہ بچوں اور خواتین سمیت 9  افراد زخمی ہو گئے۔

 

پاک فوجنے جوابی کاروائی میں  بھارتی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے  میں 3 بھارتی فوجی مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی سے متعدد بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی نقصان پہنچا۔ بھارتی فورسز نے دانند، دھنیال، جورا، لیپا، شردا اور شاہ کوٹ سیکٹرز میں فائرنگ کی۔