ملک بھر میں کورونا سے مزید 32افراد جاں بحق،1114نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے مزید 32افراد جاں بحق،1114نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 32افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5924ہو گئی جبکہ 1114نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 2لاکھ 70ہزار 402افراد ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے 2لاکھ 44ہزار 883مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، 1179مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد ایکٹیو کیسز کی تعداد 25ہزار347ہے ۔گذشتہ 24گھنٹے کے دوران 21ہزار 628کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 19لاکھ 31ہزار 102ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 20ہزار 52اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 33ہزار 845ہو گئی ۔ بلوچستان 11ہزار 708، اسلام آباد 14ہزار987، آزاد جموں و کشمیر 2ہزار 55، گلگت بلتستان دو ہزار 42اور پنجاب میں 92ہزار 655کورونا مریض ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2ہزار 133، سندھ میں 2ہزار 172، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 186، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 50 اور گلگت بلتستان میں 50ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر کیاسپتالوں میں 233مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859ہے۔ اس وقت ایک ہزار 943مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور 132ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔